Video

TJS Party President Prof Kodandaram Sir Ne MD Mazhar Ko TJS Minority Cell President NZB Nam Zad Kya.



سوشل میڈیا اسٹار محمد مظہر TJS میناریٹی سیل نظام آباد اربن صدر نامزد
بانی و صدر TJS پروفیسر کودنڈہ رام اور ضلعی قائدین سے اظہار تشکر
عنقریب میناریٹی سیل نظام آباد اربن کمیٹی اور اقلیتی ڈیویژنوں میں باڈی کی تشکیل
نظام آباد:25/ اپریل(ای میل) سوشل میڈیا اسٹار حرکیاتی نوجوان محمد مظہر کو تلنگانہ جنا سمیتی اقلیتی سیل نظام آباد اربن صدر نامزد کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈہ رام نے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس موقع پر محمد مظہر نے بانی و صدر تلنگانہ جنا سمیتی پروفیسر کودنڈہ رام، الحاج سید بدر الدین صدر میناریٹی سیل ریاست تلنگانہ، راما کرشنا امبوجی پرساد، سید سلیم پاشاہ یوتھ صدر ریاست تلنگانہ کے علاوہ ضلع کنونیر وینکٹ دعا، منی کرن اسٹیٹ لیڈر، شیخ ظفر ایڈوکیٹ اسٹیٹ لیڈراور ضلع پارٹی قائدین و کارکنان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹی جے ایس سے عوام کو قریب کرنے کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں گے۔ پہلے اقدام کے طور پر ٹی جے ایس میناریٹی سیل نظام آباد اربن کمیٹی کی تشکیل اور اقلیتی ڈیویژنوں میں تلنگانہ جنا سمیتی باڈی کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کو مختلف عہدوں پر نامزد کرتے ہوئے عوامی مسائل کو سرکاری، سیاسی و سماجی سطح پر اجاگر کرتے ہوئے یکسوئی کی راہ ہموار کی جائے گی۔ محمد مظہر نے بانی و صدر تلنگانہ جنا سمیتی پروفیسر کودنڈہ رام کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے اصل روح رواں پروفیسر کودنڈہ رام تھے انہوں نے اس تحریک کو موجودہ چیف منسٹر کے سی آر کے سپرد کیا۔علیحدہ تلنگانہ تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پروفیسر کودنڈہ رام نے اس وقت سرکاری ملازمین تنظیموں اور طلباء تنظیموں کو وابستہ کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل اور ٹی آرایس حکومت قائم ہونے کے بعد پروفیسر کودنڈہ رام کی خدمات کو نظر انداز کردیا گیا جو بے حد افسوسناک ہے۔ محمد مظہر نے کہا کہ تلنگانہ جنا سمیتی کے تمام قائدین اور کارکنان سپاہیوں کی طرح پروفیسرکودنڈہ رام کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے
.
Social Media Star Muhammad Mazhar Nominated TJS Minority Cell Nizamabad Urban President
Expressing gratitude to Founder and President TJS Prof. Kodunda Ram and District Leaders
Soon the formation of Minority Cell Nizamabad Urban Committee and Body in Minority Divisions
Nizamabad: Prof. Kodunda Ram has issued orders naming social media star dynamic youth Muhammad Mazhar as Telangana Jana Samiti Minority Cell Nizamabad Urban President. On this occasion Muhammad Mazhar, Founder and President of Telangana Jana Samiti Prof. Kodunda Ram, Alhaj Syed Badruddin President Minority Cell State of Telangana, Rama Krishna Amboji Prasad, Syed Saleem Pasha Youth President of Telangana besides District Convener Venkat Dua, Mani Karan State Leader, Expressing gratitude to Advocate State Leader and District Party leaders and workers, Sheikh Zafar said that he would dedicate himself to bring the people closer to TJS. As a first step, formation of TJS Minority Cell Nizamabad Urban Committee and formation of Telangana Jana Samiti body in minority divisions will be implemented. The path of oneness will be paved by naming the youth with the spirit of service to the people in various positions, highlighting the public issues at the governmental, political and social levels. Mohammad Mazhar, while shedding light on the personality of Prof. Kodunda Ram, Founder and President of Telangana Jana Samiti, said that the real soul of the separate state of Telangana was Prof. Kodunda Ram. In order to be successful, Prof. Kodunda Ram had played an important role in uniting the government employees’ organizations and student organizations which could never be forgotten. After the formation of a separate state of Telangana and the formation of the TRS government, the services of Prof. Kodunda Ram were neglected, which is very unfortunate. Muhammad Mazhar said that all the leaders and workers of Telangana Jana Samiti like soldiers are ready to carry forward the mission of Prof. Kodanda Ram.
.
#tjsparty #Telangana #tjspartynzb

source